سڈنی (ای پی آئی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہو گئی اوپنرز صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے پوری ٹیم313 رنز بنا کرآؤ ٹ ہو گئی ،

تفصیل کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اوپنر بیٹسمین صائم ایوب اور ساتھی اوپنر بیٹسمین عبداللہ شفیق بھی صفر رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بیٹنگ پر آنے والے سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 26 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ کپتان شان مسعود بھی 37 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے

اسی طرح سعود شکیل صرف 5 رنز بنا کر چلتے بنے جس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور 88 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ آغا سلمان نے بھی فٹی سکور کرتے ہوئے 53 رنز بنائے اسی طرح ساجد خان 15 اور حسن علی صفر رنز پر پویلین لوٹے

227 رنز پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد عامر جمال اور میر حمزہ نے آخری وکٹ میں 86 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کا مجموعی اسکور 313 رنز تک پہنچا دیا عامر جمال 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

آسٹریلیا کی جانب سے ایک بار پھر کپتان پیٹ کمنز نے 5 وکٹیں حاصل کیں مچل ا سٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوش ہیزل وڈ ،مچل مارش ،نیتھن لوئن نے ایک ایک لھلاڑی کو آؤٹ کیا

جواب میں پہلے روز کے اختتام سے قبل آسٹریلیا بیٹنگ کا آغاز کرتے صرف ایک اوور کھیل کر 6 رنا بنائے تھے