مر انشاہ (ای پی آئی )شمالی وزیرستان میں چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (NDM) محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ،گاڑی بلٹ پروف کے باعث محفوظ رہے ۔

تفصیل کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑ الیکشن کمپیئن کے سلسلہ میں میر انشاہ کے علاقے تپی جارہے تھے کے راستہ میں شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی جس پر سیکیورٹی کی جانب سے جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان کے مطابق شدت پسندوں کی فائرنگ سے گولیاں محسن داوڑ کی گاڑی پر لگیں لیکن گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے