سڈنی (ای پی آئی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش سے متاثر ،صرف 46 اورز کا کھیل ہو سکا آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لئے ۔
تفصیل کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا آسٹریلیا کی 70 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری جب ڈیوڈ وارنر 34 رنز بنا کر آغا سلمان کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے
اس کے بعد عثمان خواجہ بھی 47 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما نے کے بعد پویلین لوٹ گئے
جب آسٹریلیا کا اسکور 47 اوورز کے اختتام پر 116 تک پہنچا تو بارش کے باعث میچ روکدیا گیا جو کہ دوبارہ شروع نہ ہوسکا ۔
آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لئے ابھی 197 رنز درکار ہیں جبکہ ان 8 وکٹیں باقی ہیں