کوئٹہ(ای پی آئی )بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں دائر اپیل منظور کر لی گئی ۔الیکشن ٹربیونل نے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔
تفصیل کے مطابق بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کوئٹہ کے حلقہ این اے264 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس پر سکروٹنی کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر ے دبئی کا اقامہ رکھنے کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کر د یئے تھے
جس کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں دائر اپیل پر ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اختر مینگل کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی