سڈنی (ای پی آئی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اختتام پذیر پاکستان نے آسٹریلیاں میں شکستوں کا ریکارڈ برقرار رکھا ،وائٹ واش کا بد نما داغ لگ گیا ۔

پاکستانی ٹیم پہلے 2 ٹیسٹ میچوں کی طرح آخری ٹیسٹ میچ میں بھی چوتھے دن ہی ہمت ہار گئی 8 وکٹوں سے بڑی شکست ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں اوپننگ اور مڈل آرڈر بیٹنگ کی ناکامی کے باوجود 313 رنز بنانے والی پاکستان ٹیم کھیل کے چوتھے روز دوسری اننگز میں صرف 115 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی جس پر آسٹریلیا نے 130 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں صائم ایوب 33 ،بابر اعظم 23 محمد رضوان 28 اور عامر جمال نے 18 رنز بنائے جبکہ 4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے

آسٹریلیا کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی آخری اننز میں 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مارنس لبیوشین 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے