کوئٹہ(ای پی آئی )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر میں علاقوں میں زلزلےکے شدیدجھٹکے ،لوگوں میں خوف ہراس کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

کو ئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 4.6ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان کا جنوب مغربی حصہ تھا جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 98کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ذرائع کے مطابق تاحال کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی