لاہور (ای پی آئی ) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق پی ایس ایل 9 کے 8 ویں میچ میں آج ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کی دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں