لاہور (ای پی آئی ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 9 ) میں آج 2 اہم میچ کھیلے جائیں گے ۔اس سلسلہ میں پہلا میچ دوپہر 2 بجے ملتان اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا

جبکہ دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے خلاف کھیلا جائے گا ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 3 میچ کھیل کر ناقابل شکست ہے جبکہ ملتان سلطان نے 4 میچ کھیل کر 3 میچز میں فتح حاصل کی ہے اسی طرح لاہور قلندر کی ٹیم نے 4 میچز کھیلے اور شکست کا سامنا کیا جبکہ پشاور زلمی نے 3 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے