کراچی (ای پی آئی ) پاکستان سپر لیگ کے 15 ویں میچ میں آج ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔پی ایس ایل 9 میں اب تک ہونے والے میچز میں ملتان سلطان کی ٹیم 6 میچز کھیل کر 5 میں فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں فتح حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی ٹیم 6 میچ کھیل کسی میں بھی فتح حاصل نہ کرنے کے باعث ٹورنامنٹ میں سیمی فائینل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے