اسلام آباد (ای پی آئی )پاکستان موجودہ مالی سال کے دوران 19.274ارب ڈالر قرض حاصل کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو موجودہ مالی سال میں ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 4.56 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جبکہ دو طرفہ قرض دہندگان سے9.4 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں سے 3.779ارب ڈالر لیے جائیں گے ،
اسی طرح بین الاقوامی بانڈز سے 1 ارب ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 0.5ارب ڈالر حاصل کرنے کی توقع کی جا رہی ہے ، ذرائع کے مطابق پاکستان سے ایک سال کیلئے3.2 ارب ڈالر غیرملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب19.2 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ میں آئی ایم ایف کا قرض شامل نہیں ہے .
سعودی عرب کی جانب سے 1.2 ارب ڈالرکی تیل سہولت کا وعدہ، وزارت خزانہ ایک ارب ڈالر کے تجارتی قرض کا وعدہ دبئی اسلامی بینک نے کیا ہے 60 کروڑ ڈالر کا وعدہ ایس سی بی سے اور 43 کروڑ ڈالرقرض کا وعدہ اسلامی ترقیاتی بینک نے کیا ہے،