اسلام آباد (ای پی آئی )چینی وزیراعظم لی چیانگ کے متوقع دورہ پاکستان کے موقع پر ڈیٹ ری پروفائلنگ کےایم اویو پردستخط کا امکان ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نےسی پیک کےتحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویزدی جس پر سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا امکان ہے ،

ذرائع کے مطابق ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کابوجھ ایک ارب22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا،جبکہ ادائیگی میں 5 سال توسیع سے ادائیگی کا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا،پاکستان کا پرائیویٹ پاورانفراسٹرکچر بورڈ اورچینی کمپنیاں ایم اویو پر دستخط کریں گی،

ڈیٹ ری پروفائلنگ میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یوکی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائے گی