جہلم (ای پی آئی )پاکستان کے معروف گلوکار ملکو کے خلاف جہلم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ رات گلوکار ملکو کی نجی فارم ہاس میں فائرنگ کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی، ایف آئی آر میں فارم ہاس کا مالک اور 2 نامعلوم ملزم بھی شامل ہیں۔

جہلم کے تھانہ کالا گجراں پولیس نے معروف گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔