اسلام آباد (ای پی آئی )پٹرولیم ڈیلرز نے پٹرول پمپس منافع میں اضافے کی حکومتی تجویز مسترد کردی وفاقی حکومت نے ایک سال میں دوسری بار پٹرولیم ڈیلرز اور کمپنیوں کا منافع بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی نئی تجویز کے مطابق پٹرول پمپس کا منافع 1.35روپے بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مجوزہ اضافے کو مسترد کردیا،

ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر اعلی حکام کو خط لکھ ڈالا، پٹرول پمپس کا منافع فی لیٹر کی بجائے فیصد کے حساب سے مقرر کرنے کی تجویز مہنگائی کی وجہ سے پٹرول پمپس کے منافع کی شرح کم سے کم 8فیصد مقرر کی جائے،

ڈیلرز ایسوسی ایشن کی تجویز کی منظوری کی صورت میں پٹرول پمپس کا منافع 20روپے فی لیٹر تک پہنچ جائیگاحکومتی تجویز کے مطابق تیل کمپنیوں کا منافع1.35روپے اضافے سے 9.22روپے فی لیٹر کرنیکی تجویز زیر غور ہے پٹرول اور ڈیزل پر أئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7.87 روپے سے بڑھا کر 9.22روہےںکرنے کی تجویز ہےپٹرول پمپس کا منافع 1.40روپے اضافے سے 10.04روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے،