اسلام آباد(ای پی آئی)سابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے زیر اثر بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستانی کرکٹ کی توسیع میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز سے کہاہے کہ وہ آئی سی سی میں قائدانہ کردار ادا کریںتاکہ یہ ادارہ یہ تنظیم پیسے کے دبائو میںنہ آئے۔

وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔رمیز راجہ نے کہا کہ ہمیشہ ہماری آزادی سے سمجھوتہ کیا جاتا ہے کیونکہ آئی سی سی کے زیادہ تر وسائل ہندوستان سے آتے ہیں۔ اگر بھارت کی ذہنیت پاکستان کو پس پشت ڈالنا ہے تو ہم نہ یہاں رہیں گے نہ وہاں رہیں گے۔

اے سی سی نے ہمیں ایشین ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے نامزد کیا ہے اور اگر بھارت نے یہ کہا کہ ہم پاکستان نہیں جائیں گے اور ایشیا کپ بھی یہیں سے لیا جائے گا، تو میں نے صرف اتنا کہا کہ ہمارے پاس بھی آپشنز ہیں۔تقریب میں راجہ نے بابر اعظم کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے خلاف ہارنا کوئی آپشن نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان کرکٹ کا پروفائل بلند کرنے کا واحد طریقہ کپ جیتنا تھا۔ راجہ نے کہا کہ ہمیں انڈیا کو ہرانا ہے کیونکہ تب ہی ہم بات چیت کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہو سکتے ہیں اور تب ہی ان کے بیانیے کو ختم کیا جا سکتا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنی برطرفی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ملک میں ان کی کرکٹ کے لیے عمل پر مبنی نقطہ نظر کا فقدان ہے اور جب تک یہ عمل مضبوط نہیں ہوتا، بہت زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ آئین کو بلڈوز کرکے اور کرکٹ بورڈ پر کسی کو مسلط کرکے پچھلے دروازے سے داخل ہونا مجھے لگتا ہے کہ یہ سب کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ہر چیز بے رونق ہو جاتی ہے۔ کیا صحیح ہے یا غلط سوشل میڈیا رپورٹس میں گم ہو جاتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔