سڈنی (ای پی آئی) بھارت کے دورہ آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا ،
بورڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ قیادت کر رہے ہیں، آؤٹ آف فارم روہت شرما کی جگہ شبمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ 20 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
جسپریت بمرا نے بورڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں بھی کپتانی کی تھی اور انڈیا پرتھ ٹیسٹ جیتا تھا، پہلے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما نجی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ روہت شرما نے رواں سیریز کی پانچ اننگز میں 31 رنز اسکور کئے تھے۔