لاہور(ای پی آئی)معروف پاکستانی ٹک ٹاک حریم شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی مردوں کو بیوقوف قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا سٹار نے ایک پوڈ کاسٹ پروگرام میں کہا کہ پاکستانی مردوں کو دھوکا دینا بہت آسان ہے، ان مرد حضرات کو آسانی سے الو بنایا جاسکتا اور ان کو ناکوں چنے چبوائے جاسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاشرے میں ہونے والے تمام ظلم مرد کرتے ہیں اور اسکے باوجود جو مرد متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں وہ خود کو ہیرو سمجھتے ہیں۔حریم شاہ کے اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔