کیپ ٹائون (ای پی آئی) جنوبی افریقہ کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی اوپنر صائم ایوب علاج لندن روانہ ہو گئے ۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔

واضح رہے کہ صائم ایوب کے انجری کے شکار ہونے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فون کال پر خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے،