ممبئی (ای پی آئی) انڈین فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان شادی کی خبریں دم توڑ گئیں ۔
سوشل میڈیا پر ابھیشیک کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جو انہوں نے اپنی صاحبزادی کی برتھ ڈے پارٹی میں کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ ان کی زندگی کا بہترین وقت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آردھیا کی سالانہ تقریب میں ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی موجودگی کے بعد وہ خبریں دم توڑ گئی ہیں، جو کئی ماہ سے زیر گردش تھیں اور ابتدائی طور پر کہا جارہا تھا کہ جوڑا اس موقع پر ایک ساتھ نہیں ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اس موقع پر بچوں کے ساتھ مل کر خوب ہلا گلا کیا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا۔
انٹرنیٹ صارفین نے تبصرے کیے کہمیں ہمیشہ ابھیشیک بچن کا احترام کرتا ہوں، یہ اچھا بیٹا، اچھا بھائی، اچھا شوہر ہے اور آج اس نے ثابت کردیا کہ وہ بہت ہی محبت کرنے والا والد بھی ہے، یہ زندگی کا حقیقی ہیرو ہے۔ ایک اور مداح نے کہا کہ یہ بہت ہی زبردست باپ ہے۔