کراچی (ای پی آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے کام کو اپنی نجی زندگی سے الگ رکھتی ہوں تو اگر مجھے وہ ساتھی اداکار دوبارہ ملیں گے تو میں ان سے بہت احترام کے ساتھ ملوں گی۔

انھوں نے کہا کہ میں نے فی الحال شادی کے بارے میں نہیں سوچا کیونکہ ابھی میری توجہ صرف اپنے کام پر ہے اور میں ابھی اپنے والدین کے ساتھ اس آزاد زندگی میں خوش ہوں۔

نوال سعید نے مزید کہا کہ جب شادی کے بارے میں سوچوں گی یا شادی کرنے کا فیصلہ کروں گی تو سب سے پہلے اپنے مداحوں کو بتائوں گی۔