اسلام آباد۔ قومی اسمبلی کا اپوزیشن کی بڑی پارٹی پی ٹی آئی کے دھیمے دھیمے احتجاج میں 12سیشن شروع ہوگیا ہے اوو اوو کے راج پر وفاقی وزراء نے سخت احتجاج کیا اور واضح کیا کہ قومی اسمبلی کے تقدس کے قیمت پر مذاکرات نہیں ہوسکتے جبکہ وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑنے واک آوٹ کی دھمکی دے دی جب انھیں اوو اوو کا جواب دینے کے لئے وقت نہیں دیا جارہا تھا۔

پچاس منٹ کی تاخیر سے اجلاس پانچ بجکر پچاس منٹ پر ڈپٹی اسپیکرسید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں شروع ہوا۔اوو اوو اوو کی آوزیں آنے لگیں ۔سب جگہوں پر اس کی بازگشت سنائی دی موبائل آئن کر کے لائیو نشریات سننی جانے لگی حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جب وفاقی وزراءاوو اوو کا جواب دینے کے لئے کھڑے ہوئے ان میں وزیردفاع خواجہ آصف وزیرتعلیم رانا تنویر نے شامل تھا ۔

پی ٹی آئی کے جنونی ارکان احتجاج کر رہے تھے کہ کپتان کو رہا کرو ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں۔ قیدی کے نام کی پکار لگ رہی تھی ایسا ہی ماحول تھا کہ قیدی804کورہا کرو ۔ حیران کن طور پر شیرافضل مروت الگ تھلگ دکھائی دیئے خاموش تھے نعروں کا جواب نہ دے رہے تھے واک بھی تنہا لاو¿نج کی طرف گئے ۔

اس ہنگامہ آرائی پر ڈپٹی اسپیکر کو وقفہ سولات شروع کرنے کی بجائے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو فلور دینا پڑگیا گولی کیوں چلی کی گونج تھی اوو اوو اوو ہوتی رہی ہوٹنگ ہورہی تھی ہاو¿س چلانا مشکل ہوگیا تھا نومنتخب رکن سنجے پروانی نے حلف اٹھا لیا ہے ۔رواں سیشن کے پینل آف چیئرمین حکومت اپوزیشن کے چھ ارکان پر مشتمل ہے ۔ دہشت گردی اور دیگر آفات حادثات میں جاں بحق افراد کے لئے دعا کی گئی ۔

میڈیا لاونج اور پریس گیلری میں مرحوم جاوید شہزاد کو یاد کیا جاتا رہا ہر ایک سوگوار تھا ۔ پارلیمانی گیلریوں غلام گردشوں میں ہر کوئی تجسس میں تھا حکومت پی ٹی آئی مذاکرات والے کیا سوچ رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے غیرمعمولی بیان دیا ہے کہ 26نومبر کے متاثرین کے ناخن کھینچے گئے۔

بعض کارکنا ن ایسا نشناہ بنایا گیا کہ زہنی مریض ہوگئے۔لاپتہ کارکنا ن کے بارے پریشان ہیں سوئلین کی فوری گرفتاری کے بعد پولیس نہیں ان کا ٹرائل کہیں اور ہوا۔ حسن نواز سے احتساب شروع کیا جائے کہاں سے برطانوی فیلٹس آئے کسیے تعمیر ہوئے سریا کیا لانچوں سے لے جایا گیا یونیورسٹی کی بات کرنے والے کچھ اس کی بھی تحقیقات کریں نعرے لگتے رہے۔

ایجنڈے کی دستاویزات پھاڑ کر اچھالی جاتی رہیں اور پھر پی ٹی آئی ارکان جو سنی اتحادکونسل کے نام سے مشہور ہیں واک آو¿ٹ کرگئے وزیردفاع گرجے کہ ایوان کے تقدس کی قیمت پر مذاکرات نہیں ہوسکے جس کو یہ بااختیار کہتے ہیں طعنے کے انداز میں کہا کہ جاو¿ ان سے براہ راست مذاکرات کرلو ۔ کورم کی نشاندہی پر پی ٹی آئی ارکان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ وقفہ سوالات میں جواب کے دوران اوو اوو کا جواب دینے لگے تو ان سے کہا گیا کہ سوالات کو جواب دیں جس پر وزیراطلاعات نے دھمکی دی کہ میرا مائیک بند ہواتو واک آو¿ٹ کرجاو¿نگا۔ انھوں نے کہا اوو اوو کرنے والے کام بھی کریں اوو اوو والوں کا یہی پیغام تھا کہ کام ساتھ ۔عبدالقادر پٹیل بھی برس پڑے کہ قیدی 804قیدی804 کی رہائی کے نعرے لگ رہے ہیں کون ہے یہ قیدی .804 جو بھی پوڈری نشئی جیب کترا ہے اس رہا کردو ۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کی شدت کم تھی پاک افغان سرحد پر ڈرون حملوں امریکی ریاست میں ہولناک آتشزدگی کے تزکرے ہوئے وزیرستان سے مصبا ح الدین نے ڈرون حملوں کے حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے قبائلی عوام کی بڑھتی بے چینی سے آگاہ کیا ۔آتشزدگی سے نقصانات پر امریکیوں سے اظہار ہمدردی کی قرارداد نوید جیوا نے پیش کی۔پی ٹی آئی پا رلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا اختلافات کی گونج تھی ۔

جب پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں ہم آہنگی سے متعلق پارلیمانی لیڈر زرتاج گل سے استفسار کیا گیا تو دوٹو ک کہا کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیںتو ہیں اختلاف روئے ہوتا ہے تاہم سب کپتان کی ہدایات کے پابند ہیں ووٹ کی طاقت کو پامال کرنے والے اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے حکومت کے خلاف انتخابی چارج شیٹ برقرار ہے ۔ ہم نہیں کوئی اور بھی اس حکومت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

ووٹ کی پامالی والے عوام میں نہیں جاسکتے۔ کپتان کا فوٹو ضمانت بن گیا۔شیرافضل مروت بولے کہ میں حاسدین کا نشانہ بن رہا ہوں خان کو میرے بھی شکایت کی جاتی کہ آپ سے یہ مقبول ہورہا ہے یعنی مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے سوشل میڈیا پر ان سے زیادہ شیرافضل مروت مقبول ہورہا ہے ۔