ممبئی (ای پی آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار رام کپور نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ راکھی ساونت کی بہت عزت کرتے ہیں،انھیں غلط طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی، انکے بہت سارے گندے تجربات ہیں

انھوں نے کہا کہ وہ راکھی کی بہت ساری چیزوں سے ہوسکتا ہے اتفاق نہ کریں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں انکے فنکارانہ سفر کا احترام کرنا بند کر دوں۔ راکھی کو ایک رقاصہ اور انکے بارے میں ایک غلط تصور کو پیش کرنے کی کوشش کی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ میں انکے پاگل پن پر مبنی فلسفے سے اتفاق نہ کروں، واہیات چیزیں بولتی ہیں وہ، لیکن وہ جو بھی ہیں، جو کرتی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی گزارنے کا خود انتظام کرتی ہیں۔