ممبئی (ای پی آئی ) انڈین فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی بچن فیملی کے ابھیشک بچن اور ان ا کی ہلیہ ایشوریہ رائے کے درمیان طلاق کی خبروں کئی دنوں سے سرگرم ہیں۔لیکن اب ابھیشک بچن کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اہلیہ کے حق میں دیئے گئے بیان نے ایسی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

ابھیشیک بچن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور اسے اہمیت دینا بھی جانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے والدین، میرا خاندان اور میری بیوی سب سے اہم ہیں اور مجھے ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔

ابھیشیک کا ایشوریہ کے حق میں کھل کر بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دونوں کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ بالی ووڈ اداکار کے اس بیان کے بعد مداحوں نے جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں کے ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعا بھی کی۔