ممبئی (ای پی آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور نے فوٹو گرافرز پر پابندیاں عائد کر دی ہیں ،ذرائع کے مطابق دونوں کی جانب سے جاری پیغام میں بچوں کی تصاویر لینے سے روکدیا گیا ہے جبکہ گھر کے باہر بھی موجودگی سے منع کر دیا گیا ہے.

اس حوالے سے بالی وڈ جوڑے کے منیجر کی جانب سے پاپارازی(فوٹو گرافرز)سے دونوں بچوں تیمور اور جہانگیر (جے) کی تصاویر نہ لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

جوڑے کے جانب سے کہا گیا ہے کہ گارڈن ہو، کوئی تقریب یا کسی کھیل کی سرگرمی، بچے چاہے کہیں بھی کیوں نہ ہوں ان کی تصویر نہ لی جائے۔جوڑے کے منیجر نے کہا کہ البتہ سیف اور کرینہ کی کسی بھی تقریب کی تصویر لی جاسکتی ہے

لیکن فوٹو گرافرز ان کی رہائش گاہ کیباہر موجود نہ رہیں اور ان کی گھر آمدورفت کی تصاویر بھی نہ لی جائیں۔