لاہور(ای پی آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ،شادی کی تقریبات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔

سینئر اداکارہ بینا چوہدری کے گھر شہنائیاں بج گئیں، اداکارہ نے اس سے قبل اچانک پیلے جوڑے میں اپنی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا تھا

بعد ازاں انہوں نے اپنی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔مہندی کی تقریب میں انہیں روایتی سبز خوبصورت لہنگا چولی میں دیکھا گیا، ان کے دیدہ زیب لہنگے نے صارفین کی توجہ حاصل کی جسے ڈیزائنر نے روایتی اور جدید فیشن کے انداز اپناتے ہوئے ڈیزائن کیا۔اب گزشتہ روز اداکارہ کا نکاح و رخصتی ہوئی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

شادی کی مختلف تقریبات میں روایتی رنگوں کا انتخاب کرنے والی حریم سہیل نکاح کے موقع پر سفید رنگ کی پشواس میں نظر آئیں جس میں وہ غضب ڈھا رہی تھیں۔نکاح کے بعد ان کی رخصتی کی ویڈیو نے خاص توجہ حاصل کی جس میں انہیں رخصتی کے بعد گاڑی میں سوار ہو کر ہلا گلا کرتے دیکھا گیا۔