اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کیلئے قومی ٹیم ویسٹ انڈیز جائے گی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔

پاکستان ٹیم جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، ٹی 20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہیں۔