لاہور(ای پی آئی ) پاکستان کے نمبر 1ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل کی جانب سے پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے ستاروں کو متاثر کرنے کے لیے نئی ویڈیوجاری کی گئی ہے۔

پاکستان کی کرکٹ کا سفر ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ہے، لیکن لوگوں کا کرکٹ کے ساتھ لگاؤ کبھی کم نہیں ہوا۔ اسی جذبے کو اپناتے ہوئے ٹی سی ایل نے ”Next Inspiration is You” مہم کا آغازکیاہے۔جو نوجوان کرکٹرز کے لیے ہے، جو اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں اور یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ان کے دل سے کرکٹ کی محبت کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔

ٹی سی ایل پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کا آفیشل ایسوسی ایٹ پارٹنرہے، جو کہ اس بات پر یقین رکھتاہے کہ پاکستان میں کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں،بلکہ یہ ایک میراث ہے۔ اس ویڈیومہم میں ایک نوجوان لڑکے کو دکھایا گیا ہے، جو رکاوٹوں کے باوجود، کرکٹر بننے کے اپنے خواب کا تعاقب کرتا ہے اور مسلسل عزم وہمت کا مظاہرہ کرتاہے۔ ٹیلی ویژن پر اپنے ہیروز کو دیکھنے سے لے کر گلیوں میں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے تک، اس کا سفر پاکستان بھر کے خواہشمند کھلاڑیوں کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کا جذبہ ہر کرکٹ سے محبت کرنے والے فین کی کہانی ہے جو اتار چڑھاؤ کے باوجود اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کرتاہے۔

برسوں کے چیلنجز کے بعدپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی یہ ثابت کرتی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کھیل کا جذبہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔ ٹی سی ایل مضبوطی سے اس سفر کے ساتھ کھڑا ہے،اورنوجوان ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اس ویڈیو میں پاکستان کے سٹار کرکٹرز فخر زمان، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔اس ویڈیو نے ریلیز کے بعد سے بے حد مقبولیت حاصل کی ہے،اور محض دو دن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریباً 5 ملین لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھااور پسند کیاہے۔

ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطیٰ اور افریقہ ماجد خان نیازی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ،”ٹی سی ایل کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہمیشہ کام کرتاہے۔ کرکٹ پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن ہے، اور پی سی بی کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے، ہم پاکستان میں کھیل کے فروغ کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔ یہ مہم ان نوجوان کرکٹرز کے لیے ہے جو ہمت نہیں ہارتے اور پاکستان کرکٹ میں اگلی بڑی انسپریشن بننے کی کوشش کرتے ہیں۔”

اپنی تازہ ترین مہم کے ساتھ، ٹی سی ایل نے ایک بار پھر شائقین کو اس کھیل کے قریب لانے کے لیے کاوش کی ہے۔ ٹی سی ایل مستقبل میں بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے اورنوجوانوں کو انسپائر کرنے والی مہم کے زریعے پاکستان کرکٹ کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔