1
اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان،پوزیشن جماعتوں کو انتظامیہ کی جانب سے آج کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ذرئع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے رہنما نجی ہوٹل میں زبردستی کانفرنس کے لیے گھسے، تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے ہوٹل کے منیجر سے واقعے سے متعلق بیان ریکارڈ کر لیا۔ہوٹل منیجر نے بتایا کہ یہ تمام افراد ہماری اجازت کے بغیر ہوٹل کی حدود میں داخل ہوئے ہیں، تمام سیاسی رہنما ہوٹل میں داخل ہو کر ہال پر قابض ہوگئے۔پولیس ہوٹل منیجر کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد رپورٹ لے کر روانہ ہوگئی۔
2
ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا، جس میں پیپلز پارٹی کی سندھ پر16 سالہ حکومت کو بدترین اور کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں فاروق ستار، نسرین جلیل و دیگر نے صوبائی حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ایک اور نوحہ لے کر آئے ہیں۔ وائٹ پیپر کی تیاری ہے جو 16 سال کی بدترین اور کرپٹ حکمرانی کے بارے میں ہے۔ 25 ارب روپے کے واجبات ہیں ان سرکاری ملازمین کے جو کراچی میں رہائش پذیر اور بلدیاتی اداروں میں کام کرتے تھے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 30، 40 سال کی ملازمت میں ان کی ماہانہ گریجویٹی کی کٹوتی ہوتی رہی۔ ملازمین کا پیسہ اور واجبات ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری اور شہری ادارے لوٹاتے ہیں مگر 2017 کے بعد سے ریٹائر ہونے والوں کو واجبات تاحال نہیں مل سکے۔ اس سے بڑا معاشی قتل کیا ہوسکتا ہے؟ یہ تمام کراچی کے ادارے ہیں جہاں سے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات ادا نہیں کیے گئے۔ان اداروں کے سربراہ بہ لحاظ عہدہ میئر کراچی یا وزیر بلدیات ہیں ۔ یہ تمام شہری ادارے سندھ حکومت کے تحت چلائے جارہے ہیں ۔ 2017ء سے ایم کیو ایم سے ان اداروں کا کنٹرول چھین کر سندھ کے وڈیروں جاگیرداروں کے ہاتھ میں دے دیا گیا۔
3
فاروق ستار بڑے سیاسی شعبدہ باز ہیں، شرجیل میمن کا پریس کانفرنس پر ردعمل،سندھ حکومت کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنانے سے پہلے فاروق ستار کو حقائق اور اعداد و شمار کا مطالعہ کرنا چاہیے تھا، سندھ حکومت نے پچھلے 5 سال میں 160 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات اور پنشن کی مد میں ادائیگیاں کی ہیں۔
کے ایم سی، کے ڈی اے اور واٹر بورڈ جیسے ادارے خودمختار ہیں، جو اپنی مالی ذمے داریوں کے خود ذمے دار ہیں۔ صرف کراچی کے بلدیاتی اداروں کو سندھ حکومت نے پچھلے سال 20 ارب روپے کے قریب اضافی گرانٹ دی تاکہ وہ مالی بحران سے نکل سکیں۔ ایم کیو ایم کی سرپرستی میں کے ڈی اے ، کے ایم سی ، واٹر بورڈ اور دیگر اداروں میں بے تحاشا کرپشن کی گئی، جعلی بھرتیاں ہوئیں اور وسائل کا غلط استعمال کیا گیا، آج بھی یہ ادارے جن مالی مشکلات کا شکار ہیں، وہ ایم کیو ایم کی سابقہ لوٹ مار ہی کا نتیجہ ہیں۔
4
الیکشن کمیشن نے 10 سال سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تیاری پوری ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے 5 بار بلدیاتی ایکٹ 2024 میں ترامیم کا عذر پیش کردیا گیا۔ تا حال صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ صوبائی حکومت کو ایک سال ہوگیا تاہم بلدیاتی ایکٹ تیار نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140 اے 2 اور الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219 کے تحت الیکشن کمیشن صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ وفاق سمیت 3 صوبوں اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں تاحل بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے۔ بلدیاتی حکومت ایکٹ کا حتمی مسودہ پنجاب اسمبلی میں ضروری قانون سازی کے لیے بھجوا دیا ہے۔ قانون سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا عمل شروع کروائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ سیکریٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں
5
ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، پری بجٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ، اپنے خط میں علی خورشیدی نے لکھا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پری بجٹ اجلاس فوری بلایا جائے، سندھ اسمبلی کے قواعد کے مطابق جنوری تا مارچ پری بجٹ بحث لازم ہے، مالی سال کی شفاف منصوبہ بندی کے لیے اراکین اسمبلی کی مشاورت ضروری ہے، فروری ختم ہونے کو ہے، سندھ حکومت نے تاحال پری بجٹ اجلاس طلب نہیں کیا۔علی خورشیدی نے کہا کہ کہا کہ اجلاس بلاکر بجٹ تجاویز پر اراکین اسمبلی کو اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے، حکومت سندھ قواعد و ضوابط کے مطابق فوری پری بجٹ اجلاس بلائے۔
6
چیمپئینز ٹرافی؛ بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جو ابتک نہیں ہوسکا ہے۔امپائرز نے فیلڈ کا جائزہ لیا ہے تاہم اب دوپہر 2 بجے امپائرز دوبارہ معائنہ کریں گے جس کے بعد ٹاس کا فیصلہ کیا جائے گا۔
7
گیس لیکج دھماکا؛ جھلسنے والے میاں بیوی کی حالت تشویشناک،ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقہ فوجی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو برنز یونٹ ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 32 سالہ شیراز اور ان کی اہلیہ صائمہ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 4 سالہ ضامن اور 7 سالہ زین شامل ہیں۔
8
پولیس اہلکار شہری کی ضمانت پرقسطوں پرملنے والا موبائل ہڑپ گیا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شہری عمران نے تھانے کے محرر زاہد منظور کو موبائل فون قسطوں پر لے کردیا۔ محرر تھانے سے تبادلہ ہونے کے بعد قسطوں کے بقایا 38 ہزار روپے دینے سے انکاری ہوگیا۔پولیس کے مطابق شہری کی جانب سے رقم کا تقاضا کرنے پر زاہد منظور نے دھمکی دی کہ واپس اسی تھانے میں لگ کر تمہیں دیکھ لوں گا۔ شہری عمران کی درخواست پر سابق محرر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ امانت میں خیانت کی دفعات پر درج کروایا گیا۔