1
مصطفٰی عامر قتل کیس: ملزم کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی اربوں روپے مالیت کی 2 مائنگ مشینیں برآمد،تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کے ڈیفنس کےگھر سے کرپٹو کرنسی کی 2 مائنگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں، برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔
حکام کے مطابق ملزم غیر قانونی کال سینٹر کی کمائی کو امریکا میں کزن کو بھیجتا تھا، ملزم کا کزن امریکی ڈالرکا ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کا کزن تمام رقم ملزم کےکرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹ میں بھیجتا تھا، دھوکے بازی سے کمائی گئی رقم سے ملزم کرپٹو کرنسی خریدتا تھا۔
2
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری،گھریلو سلنڈر 72 روپے57 پیسے سستا کر دیا گیا۔اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے اور 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
3
رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیامرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔
4
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق کی شہادت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مدینہ منورہ سے حافظ سلمان الحق سے رابطہ کیا، انہوں نے حافظ سلمان الحق سے تعزیت کی اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ دارالعلوم حقانیہ پر حملہ اور مولانا حامد الحق سمیت شہداء کی خبر سے دل رنجیدہ ہے۔دارلعلوم حقانیہ اور مولانا حامد الحق پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے، ظالموں نے انسانیت، مسجد، مدرسے، جمعہ اور ماہ رمضان کی آمد کی حرمت کو پامال کیا، دہشت گردی اور بےامنی معاشرے کے لیے ناسور بن چکی ہے۔
5
جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا حامد الحق اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں خود کُش حملے میں شہید ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حامدالحق نے خواتین کو تعلیم سے روکنے کو خلاف اسلام قرار دیا تھا، اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھی۔دھماکا غمازی کرتا ہے کہ فتنۃ الخوارج کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے پیروکاروں اور سہولت کاروں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔
6
شطرنج کے تخت پر ذہانت کی جنگ: مراد علی شاہ اور اسکول طالبہ مہک کل آمنے سامنے ہونگے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق دلچسپ مقابلہ کل سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس سے براہ راست نشر ہوگا جس دوران شطرنج کے تخت پر ذہانت کی جنگ کیلئے تجربہ اور ابھرتی ہوئی صلاحیتیں آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے، مہک مقبول سندھ حکومت کے ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں۔
7
سندھ حکومت نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کردی.نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ زکوٰۃ سندھ نے اسپتالوں کی مالی مدد کرنے کیلئے 20 کروڑ روپے جاری کردیے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 2024 اور 2025 کے بجٹ سے 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جو اسپتالوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے گئے ہیں جب کہ یہ رقم مستحق مریضوں کے مفت علاج اور ادویات کے لیے مختص ہے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری اور فلاحی اسپتالوں کو زکوٰۃ فنڈ سے مالی مدد دی جائے گی۔