کراچی(ای پی آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 591 پوائنٹس کی حد کو چھوگیا۔بعدازاں سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں چلی گئی، 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 857 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔