نیپئر(ای پی آئی ) قومی ٹیم کا ون ڈے سیریز کا بھی مایوس کن آغاز، کیویز نے شاہینوں کو پہلے میچ میں شکست دیدی۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسے جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 44.1 اوورز میں 271 رنز بنا سکی۔
قبل ازیں نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔میچ کے شروع میں ہی نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور 50 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،
ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنزکی شراکت داری بنائی۔
اس دوران مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز سکور کیے اور پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
باولرز کا نا پسندیدہ ریکارڈ
پاکستانی باؤلرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بنا ڈالانیپئر میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو پاکستانی ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی باؤلنگ لائن اپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس میں وائیڈز اور لیگ بائی کی صورت میں قومی ٹیم نے 43 ایکسٹراز کے رنز لٹائے۔