ممبئی (ای پی آئی)’دھاڑ’ برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں منتخب ہونے والی پہلی بھارتی ویب سیریز بن گئی۔

یہ سوناکشی سنہا کی پہلی ویب سیریز ہے، دیگر اداکاروں میں وجے ورما، گلشن دیویا اور سوہم شاہ بھی شامل ہیں۔دھاڑ کی شریک پروڈیوسر زویا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ویب سیریز کا فیسٹیول میں پریمیئر ہوگا۔

جرائم اور ڈرامہ پر مبنی سیریز راجستھان میں فلمائی گئی ہے، سب انسپکٹر انجلی بھاٹی (سوناکشی سنہا) اور ان کے ساتھی پولیس افسر ایسے کیسز کی تفتیش کر رہے ہیں جو بظاہر خودکشی لگتے ہیں لیکن دراصل کسی سیریل کلر کا کام ہوسکتے ہیں۔