رحیم یار خان(ای پی آئی) کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف پکا آپریشن جاری تفصیلات کے مطابق کچہ ماچھکہ میں پولیس مقابلہ، ڈی پی او آختر فاروق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچ گئے.

پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک ڈاکو زخمی، دو ڈاکو مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلہ میں تین پولیس ملازم بھی زخمی ہوئے پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور ڈاکووں کے درمیان پولیس مقابلہ کچہ ماچھکہ کھروڑ کے علاقے میں پیش آیا، مقابلے میں خطرناک سیلرا گینگ کے دو ڈاکو مارے گئے ایک زخمی،

مزید کاروائی مقابلے میں پولیس کے تین جوان بھی زخمی ہوئے پولیس نے تینوں زخمی اہل کاروں کو علاج معالجہ کے لیئے کشمور ہسپتال منتقل کر دیا ، جنکی حالت خطرے سے باہر ہے ـ

پولیس کی بھاری نفری موقع پر مزید کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔