کراچی (ای پی آئی )پاکستانی روپے کی بے توقیر ی کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری روز کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید 4 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 228روپے70 پیسے کا ہوگیا ، دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے ا غاز پر 100انڈیکس 38ہزار477کی پوائنٹس پر ٹرید کرتا رہا ، 100انڈیکس میں 141پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔