خاران(ای پی آئی)بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی20 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز خاران سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔