جیو نیوز ہیڈلائنز 6بجے
1
ایران کے مختلف علاقوں سےمبینہ جاسوس گرفتار، افغان شہری بھی شامل، ایرانی خبررساں ایجنسی کا دعویٰ،رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبے لرستان میں پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے 5 مبینہ جاسوس گرفتار کرلیے۔ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق رے شہر میں پولیس نے موساد سے وابستہ ایک مبینہ جاسوس کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا۔خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ گرفتار شخص افغان شہری اور انڈر گریجویٹ طالب علم ہے جس کے موبائل فون سے ڈرون اور بم بنانے کی تربیت سے متعلق فائلیں ملی ہیں۔ایرانی بارڈرز کمانڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک سے توقع ہے کہ وہ اپنے ممالک سے ایران کے خلاف دشمن کارروائیوں کا سدباب کریں۔
2
آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان، تقریباً 10 سال تک پاکستان میں آپریشن جاری رکھنے اور اپنی سروسز دینے کے بعد آئن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کریم کمپنی کے سی ای او مدثر شیخہ نے اپنی لنکڈ اِن پوسٹ میں کیا اور کہا کہ انتہائی افسوس سے میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ کریم اگلے ماہ 18 جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے جارہی ہے۔ یہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن پاکستان میں مسلسل بگڑتے معاشی حالات، بڑھتی ہوئی مسابقت اور عالمی سرمایہ کاری کے چیلنجز کے باعث محفوظ اور قابلِ اعتماد سروس مہیا کرنا ممکن نہیں رہا۔
3
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100انڈیکس 1505 پوائنٹس کم ہوگیااسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1487 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 15005 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 20ہزار 465 پر بند ہوا۔حصص بازار میں آج 70 کروڑ شیئرز کے سودے 27 ارب 98 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 170 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار610 ارب روپے ہے۔
4
ایشین اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ملائیشیا کے شہر کوچینگ میں جاری ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں ناصر اقبال اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جب کہ نور زمان کو شکست کا سامنا رہا۔پری کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی اور لائی چیوک نم کے خلاف 11 ۔7، 2 ۔ 11، 11 ۔5 اور 11 ۔ 8 سے کامیابی حاصل کی جب کہ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ہانگ کانگ کے ہینری لیونگ سے ہوگا۔