شارجہ (ای پی آئی )سہ فریقی سیریز میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں 18 رنز سے شکست ۔ شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 170 کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 65 اور صدیق اللہ اٹل 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رحمان اللہ گربز 8، محمد نبی 6 اور عظمت اللہ عمرزئی 4 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔کریم جنت اور کپتان راشد خان 8 اور 8رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 25، کپتان سلمان آغا20، صاحبزادہ فرحان 18، فہیم اشرف 14، محمد نواز 12، حسن نواز 9، محمد حارث 1 جبکہ صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹےسفیان مقیم 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی ، نور احمد، فضل حق فاروقی اور راشد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔