اسلام آباد(ای پی آئی )سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ ، نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے۔
دوسری طرف ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیس پوائنٹس کمی کردی گئی ہے جس کے بعد منافع کی شرح 11.54 فیصد سے کم ہوکر 11.42 فیصد ہوگئی ہے۔