دبئی(ای پی آئی )ایشیا کپ کے سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں افغانستان کے بیٹسمین محمد نبی کے ہاتھوں آخری اوور میں 5 چھکےکھانے والے سری لنکن ٹیم کےآل راؤنڈر کھلاڑی ویلالاگے کے والد ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق دونتھ ویلالاگے کے والد سورنگا نیروشن ویلالاگے کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی۔ جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔