دبئی(ای پی آئی )یشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو ایک اور عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ، بھارت نے پاکستان کی ناقص کپتانی، فیلڈنگ کا فائدہ اٹھایا اور 172 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے اہم فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیل کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ،پاکستان کی جانب نے اننگز کا صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے کیا دونوں اوپنرز نے جارحانہ طریقے سے آغاز کیا تاہم 22 کے اسکور پر فخر زمان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئےجس کے بعد صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی تاہم 21 کے سکور پر صائم ایوب بھی آؤٹ ہو گئے ۔اس کے بعد حسین طلعت بھی 10 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے ،20 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے اور بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا

بھارت ے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ انداز میں اپناتےہوئے سپر اوورز میں پاکستانی باؤلرز کی ناقص باؤلنگ اور فیلڈنگ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پٹائی کیاور 6 اوورز کے اختام پر 69 رنز بنا لئے،نویں اوور میں اسکور 101 تک پہنچا جبکہ دسواں اوور فہیم اشرف نے کیا اور پانچویں گیند پر شبمن گل کو 47 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیجا۔ اس اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز تک پہنچا۔گیارہویں اوور میں حارث رؤف نے نئے آنے والے بلے باز سوریا کمار یادیو کو تیسری گیند پر پویلین واپس بھیجا، یوں 106 رنز پر بھارت کی دوسری وکٹ گری۔ اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز رہا۔بارہویں اوور میں فہیم اشرف کو بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما نے دو چوکے لگا کر دباؤ کو توڑا، اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 117 پر پہنچ گیا۔
ولہویں اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 145 پر پہنچا، جبکہ اوور کی پانچویں گیند پر آسان کیچ بھی ڈراپ کیا گیا۔

سترہویں اوور کی چوتھی گیند پر حارث رؤف نے بھارتی وکٹ کیپر سنجو سمسن کو 13 کے انفرادی جبکہ 148 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا، اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 153 تک پہنچا۔اٹھارویں اوور کے اختتام پر بھارت کا اسکور 163 پر پہنچا۔ انیسویں اوور کی تین گیندوں پر شاہین آفریدی نے گیارہ رنز دیے اور یوں بھارت نے مقررہ 172 رنز کا ہدف 19.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔