کراچی (ای پی آئی )پاکستانی شوبز انڈسٹری اداکارہ میمونہ قدوس نے ایک انٹرویو کے دورا انکشاف کیا ہے کہ کراچی کی نسبت لاہور کی شوبز انڈسٹری میں زیادہ گند ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں کسی بھی قسم کا منفی رجحان زیادہ عام نہیں، وہاں لوگ اگر کسی بھی منفی رجحان کا حصہ بنتے ہیں تو اس کو خود تک محدود رکھتے ہیں دوسروں کو پتہ بھی نہیں چلتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں لوگ دکھاوا بہت کرتے ہیں جن لوگوں کی لاکھوں کی اوقات نہیں ہوتی وہ بھی کروڑوں کی باتیں کرتے نظر آتے ہیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ لاہور کے برعکس کراچی کے لوگ بہت پریکٹیکل اور پروفیشنل ہیں لیکن میری نظر میں کراچی میں پروفیشنل بہت ہی زیادہ ہے۔
میمونہ قدوس نے بتایا کہ کراچی میں تو اگر کوئی مرد کسی لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ بنانا چاہتا ہے تو بھی اس کے ساتھ ڈیل کرے گا کہ اگر گرل فرینڈ بنو گی تو تمہیں اتنی سہولتیں ملیں گی لیکن اگر نہیں تو یہ سہولتیں نہیں ملیں گی۔ کراچی میں بغیر مفاد کے کوئی کسی کے کام نہیں آتا وہاں ڈائریکٹ ڈیل کی جاتی ہے کہ میرا اس کام میں یہ فائدہ ہے اور بدلے میں تم سے مجھے یہ فائدہ چاہیے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں اگر کوئی کسی کے کام آ رہا ہے تو یقیناََ اسے سامنے والے سے مستقبل میں اپنا کوئی نہ کوئی کام ضرور نکلوانا ہوگا۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں اتنا پریکٹیکل ہونا اور پروفیشل ہونا انسان کو دائرہ انسانیت سے ہی باہر نکال دیتا ہے۔