اچکزئی بابابھی زمین پربیٹھ گئے
ایوان کے نئے رنگ ڈھنگ تھے
۔اپوزیشن کی بڑی جماعت کے ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس شروع ہواتو پاکستان کی پارلیمانی سیاسی جمہوری تاریخ میں پہلی بار ایوان میں متوازی اسمبلی لگ گئی عمران خان کے حق میں قراردادمنظورکرلی گئی ۔میڈیا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیکاایکٹ ختم کرنے کی قراردادبھی منظور کی گئی یعنی اسمبلی کے نئے رنگ ڈھنگ دیکھنے کو ملے اور واقعی سیاسی چھیتڑے اڑتے دیکھے کہ اسپیکر کو ایوان چلانا مشکل ہوگیا تھا زمین اور ڈائس پرعوامی اسمبلی میں براجمان ارکان کو بے بسی میں مراعات اور سہولیات کے طعنے دینے شروع کردیئے۔ وزراکی حالت بھی دیدنی تھی کیونکہ عوامی اسمبلی والوں نے ان پر ہوٹنگ شروع کردی تھی روٹھے شیرافضل مروت عوامی اسمبلی کا حصہ نہ بنے اورنشت پر بیٹھے رہے ایجنڈے پھاڑنے کے مناظر تھے اور حکومتی اتحادی خاموش خاموش دکھائی دیئے شاید حکومتی کلاس کو انجوائے کررہے تھے۔ گیلریوں چیمبرزغلام گردشوں میں بھی اس پر تبصرہ آرائی ہورہی تھی کہ ایوان میں حکومت تنہا تنہا سی لگ رہی تھی۔قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس کی اس قسم کے ماحول کی پہلے سے پارلیمانی سیاسی تجزیہ نگاروں میں توقع کی جارہی تھی شاید حکومت ادارک نہ کرسکی یا اپوزیشن کی بڑی جماعت کے تیوربڑھتی سیاسی تپش کا فہم نہیں ہے ۔ڈروں حملوں کے شہدا کا مقدمہ بھی پیش کیا گیا مگر حکومت والے ان پر چپ سادھے ہوئے تھے ۔ میڈیا نے عمران خان کے نامناسب طرزعمل اور سندھ میں صحافی ایازمیر کے قتل کے واقعہ کے خلاف احتجاجاًواک آوٹ کیا خوش آئندیہ کہ حکمران اتحاد اور جے یو آئی کے ارکان نے میڈیا لاونج آکر یقین دہانی کروائی کہ ایک پر حملہ سب پر اورایوان میں اس ضمن میں قراردادبھی منظور کرلی گئی۔ یہ معاملہ نمٹایاگیا تو ایوان میں عوامی اسمبلی لگ گئی گوہرخان،علی محمدخان،مستی خیل،اقبال خان،داوڑکنڈی،نثارجٹ نے بزنس پیش کیا ۔عمران خان کو وزارت عظمی کی کرسی پر بٹھانے پیکا ایکٹ کے خلاف قراردادمنظور کرتے ہوئے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مذمت کی گئی اسپیکر بے بس دکھائی دیئے اور اجلاس چلانا مشکل ہوگیا تھا عوامی اسمبلی کاروائی پر حاوی دکھائی دی جس پر اسپیکر وزرا نے کانوں پر ہیڈ فون لگالیئے اپوزیشن ارکان کو ااسمبلی کی مراعات اور سہولیات حاصل کرنے کے طعنے دیئے گئے عوامی اسمبلی لگی رہی دلچسپ صورتحال یہ رہی کہ ریاض فتیانہ نے عوامی اسمبلی سے اختلاف کرتے ہوئے سیلاب زدگان سے متعلق توجہ دلاو¿نوٹس پیش کردیا اسپیکر نے بولنے کا موقع دیا مگر ان کی آوازان کے ساتھی ارکان کی عوامی اسمبلی کے باعث سنائی نہ دے رہی تھی ۔شیرافضل مروت بھی الگ تھلگ بیٹھے رہے اور مستی خیل کے منانے اور مدعوکرنے پر بھی عوامی اسمبلی میں نہ آئے۔پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایوان میں یہ نئے رنگ ڈھنگ دیکھنے کو ملے واقعی حکومتی سیاسی پرزے اڑنے کی عکاسی تھی اتحادی محظوظ ہوتے رہے ، دیکھنے گئے اورتماشا ہوا۔پارلیمنٹ جانے بے سودثابت نہ ہوا ایسا کہنا تھا گیلریوں سے گزرتے مہمانوں کا ۔ پارلیمانی لیڈرزکی بیٹھک میں بھی کوئی واضح لائحہ عمل طے نہ کیا جاسکا ۔اپوزیشن کی بڑی جماعت کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر احتجاج کی حکمت عملی میں شدت آرہی ہے۔باہر لگی عوامی اسمبلی ایوان میں لگ گئی ہے پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی پہلے بارایوان میں فرش پر بیٹھ گئے اور عوامی اسمبلی کے نعروں کے جواب دیتے رہے پی ٹی آئی ارکان اسپیکرڈائس اور زمین پر براجمان تھے اسپیکرکے لئے مشکلات بڑھ رہی ہیں ۔یہ تبصرے سننے کو بھی ملے کہ یہ توخوب تماشے لگ گئے ہیں ۔آزاد کشمیر کے عوامی احتجاج کی بھی بازگشت سنائی دی محموداچکزئی نے ہنگامی میڈیا ٹاک میں کہا کہ میڈیا کے لئے مگرمچھ کے آنسوبہانے والی حکومت صحافتی دشمن پیکا ایکٹ ختم کرے۔عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیرکے تمام مطالبات کی حمایت کرتا ہوں،
نوازشریف جعلی اسمبلی سے استعفی دیں۔8فروری کو انتخابی دہشت گردی سے جعلی حکومت اور حولداراسپیکر لایا گیاشرمناک ہے کہ اقوام متحدہ کے تقدس کو پائمال کرنے فارم47کا وفد پہنچ گیا۔وہاؓ بھی دونمبری کی گئی اور گروپ فوٹوزمیں نظر آنے والی خاتوں کے پاس حساس دستاویزات کی موجوجدگی کی اطلاعات ہیں ۔ایک امریکی دفاعی ادارے کے سربراہ کے ساتھ ماضی میں اس قسم کی صورتحال اور فوٹوزمیں موجودگی پر مستعفی ہونا پڑگیا تھا کوئی تو اقوام متحدہ کے تقدس کی پائمالی پر کسی کی سرزنش کرے کوئی تو استعفی دے۔پارلیمنٹ میں خوب رونق چہل پہل تھی اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گلے شکووں کی اطلاعات ہیں تاہم ارکان کو مطمئن کیا گیا جب کپتان کے نام سے انھیں ہدایات سے آگاہ کیا جاتا تو سب خاموش ہوجاتے کوئی پریشان کوئی فکرمند دکھائی دے رہا تھا کسی کے چہرے سے ہوائیاں آڑتے کسی کے لٹکے چہروں کی کی عکاسی کے مناظر تھے۔