سڈنی(ای پی آئی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اتوار کو آرام کے بعد (کل)پیر سے ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24جنوری کو نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائیگا ۔
تفصیلات کیمطابق پاکستانی ویمن ٹیم نے اتوار کو آرام کیا جس کے بعد(کل)پیر سے قومی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گی ۔
ون ڈے اسکواڈ میں شامل کائنات امتیاز واپس روانہ ہوگئیں ،ڈیانا بیگ دو روز بعد واپس روانہ ہوں گی۔
ڈیانا بیگ گزشتہ روز تیسرا ون ڈے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئی تھیں۔آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز تین صفر سے جیت لی تھی۔ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ منگل، 24 جنوری کو نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائے گا۔


