نیویارک(ای پی آئی )پاکستانی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کی طبیعت ناساز امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا. ذرائع کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں ہیوسٹن میں منعقدہ ہم ایوارڈز 2025 میں شرکت کی تھی،

جہاں انہیں گلوبل سٹار ایوارڈ سے نوازا گیا، ایونٹ کے دوران ایک مداح کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ان کی غیر آرام دہ حالت دیکھی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،ہسپتال میں داخلے کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جن میں وہ کمزور اور غیر صحت مند نظر آ رہی تھیں۔ہانیہ کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔