نظام بدلے گا۔ اجتماع عام سے امیدیں وابستہ۔محمداکرم عابد۔دامن مارگلہ سے
پنجاب ،اسٹیبلمشنٹ کے درپے
ُٓپاکستان میں دائیں بازوکی جماعتوں کے بڑے پروگرامات کو ہمیشہ پذیرائی ملی ہے۔ جوق درجوق عوام ان سرگرمیوں کا حصہ بنتے آئے ہیں ۔
تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ان بڑے پروگرامات پر اگرچہ سب نگاہیں مرکوزہوتی ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ جماعتیں ان کے نتائج اور ثمرات سمیٹنے کا بھی کوئی واضح لائحہ عمل رکھتی ہوں،پاکستان میں مقبول دینی جماعتوں کی عوامی پذیرائی کے اس ماحول میں جماعت اسلامی نے ظلم کے ہر اقدام کو بدلو۔چہرے نہیں نظام کو بدلو کے بیانیہ کے ساتھ21,22,23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور پر "بدل دو نظام” اجتماع عام کے انعقاد کااعلان کیا ہے ۔
ہم خودبین الاقوامی فیصل مسجد سمیت جماعت اسلامی کے متعددبڑے پروگرامات میں شریک ہوچکے ہیں یقیناایک تاریخ رقم ہورہی ہوتی ہے۔ متذکرہ اجتماع عام کے بارے میں بھی نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹراسامہ رضی نے خصوصی نشست میں جہاں اس بڑے اجتماع کے سیاق وسباق ،مقاصد کے بارے میں آگاہی دی ۔وہیں یہ بھی بتایا کہ اس کےلئے ایک زبردست عوامی تحریک کا آغاز ہورہا ہے۔
انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک اس بار حقیقی معنوں میں سیاسی کروٹ لے رہا کیونکہ پنجاب ،،سٹیٹس کو ،، کے درپے ہوگیا ہے کہ مزید *سٹیٹس کو نہیں چلے گا،کس قدربھیانک امر ہے کہ ملک توڑ دیا گیا فرسودہ ظالمانہ نظام نہ توڑا، تاریخ سے اب بھی سبق نہ سیکھا تو نوشتہ دیوار پڑھ لیں ،بھارت نظا م کو توڑ چکا ہے ہے ۔مگرمنزل تاحال نہ ملی ہے سیاست پر قبضہ گروپ ناقبول ، ان کے معاونین شکیل ترابی،شاہدشمسی ،شاہداجمل نے اجتماع عام کے اہداف، پس منظرسے متعلق امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے خصوصی پیغام سے آگاہی دی کہ گزشتہ 78 سالوں سے وطن عزیز پر قابض کرپٹ حکمرانوں، اشرافیہ ، جرنیلوں اور بیوروکریسی نے عام پاکستانی کو ظلم، ناانصافی، جعلی انتخابات اور طبقاتی نظام کے بوجھ تلے دبا کر رکھا ہوا ہے۔
اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔ جماعتِ اسلامی پاکستان نا صرف ملک گیر دیانتدار قیادت کی حامل واحد حقیقی جمہوری پارٹی کا درجہ رکھتی ہے، بلکہ شفاف سیاست کی ایسی علامت ہے جو کلٹ اور شخصیات کی سیاست کی بجائے منصفانہ نظام، ایک نصاب اور ایک زبان پر مبنی پاکستان کی جدوجہد کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں خیبر سے کراچی تک کے لاکھوں مردو خواتین اور نوجوانوں کو تعمیری انقلاب کے لیے اکٹھا کرنے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان 21,22,23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور پر "بدل دو نظام” اجتماع عام کا انعقاد کر کے ایک زبردست عوامی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔آئیے۔۔۔آگے بڑھیئے! ناانصافی ،ظلم اور طبقاتی نظام کو بدلنے کی جماعت اسلامی پاکستان کی اس تحریک کا آپ بھی حصہ بن جاہیے۔
قارئین کرام یقینا جماعت اسلامی کا یہ اجتماع عوام پاکستان کے لئے تازہ سیاسی ہوا کے جھونکے کا پیغام لے کر آرہا ہے جماعت اسلامی کے ان بڑے پروگرامات کے حصہ بن کر ایک نئی تاریخ کے گواہ بنیں گے یہ اعزازضرور حاصل کریں۔


