شازیہ مری صوبوں کی شناخت کے تحفظ کی پہرہ دار،پارٹی پالیسی بتادی۔محمداکرم عابد دامن مارگلہ سے
ملک کی سیاسی جماعتوں میں بعض ایسے رہنماوں سے ملاقات کا موقع ملتا ہے جن سے نہ صرف سیاسی پیشرفت سے آگاہی ہوتی ہے، بلکہ عوام کے لئے ان کی جماعتوں کے مستبقل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہی ہوتی ہے ۔ایسی ہی رہنماوں میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینزکی سیکرٹری اطلاعات سندھ سے قومی اسمبلی کے لئے براہ راست منتخب شازیہ مری کا بھی شمار ہوتا ہے ۔ پارٹی کے دیگر جماعتوں سے تعلقات، عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد سے متعلق سرگرمیوں سے آگاہی کے لئے پارٹی کی اس انتہائی فعال ترجمان کا الیکٹرانک او پرنٹ میڈیا سے قریبی رابطہ رہتا ہے، ایسے ہی رابطوں کے سلسلے میں انھوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے بیٹ رپورٹرزکے اعزازمیں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔
خاتون میزبا ن نے خودمہمان صحافیوں کا استقبال کیا، فرداً فرداًہر نشست پر گئیں ، صحافیوں کاحال احوال معلوم کرتی رہیں اس زبردست پزیرائی پر میڈیا کی جانب سے بھی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینزکی ترجمان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔اظہار تشکر کے جذبات کی دونوں اطراف سے عکاسی تھی۔
سندھ سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرایم بی سومرومعروف سندھی چینل کے ٹی این کے بیوروچیف اسداللہ شر،اعجاز،سہیل خان دیگر نے ان رابطوں کومزید مضبوط بنانے کی تجاویز سے آگاہ کیا ۔ایسے میں ہم نے ان سے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے شور شرابا میں مہران ، بلوچوں پنجابیوں ،پشتونوں سرائیکوں کی شناخت معدوم ہونے کے خدشات سے متعلق گفتگو کرنے کاموقع ملا اور شازیہ مری بغیر کسی لگی لپٹی کے دوٹوک انداز میں صوبوں کی شناخت کے دفاع کرتے نظر آئیں بلکہ واضح بھی کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی اصولی پالیسی ہے کہ صوبوں کی شناخت پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انھوں نے صدیوں سے اس موجود شناخت بالخصوص معاشرے میں ہم آہنگی کا سبب بننے والی تمام علاقوں کی ثقافت اقدار،روایات کی انسانوں کے درمیان میل جول سے متعلق خوبیوں سے آگاہ کیا اور یہ بتایا کہ یہ ایک ایسی سنہری تاریخ ہے جس سے انسانوں کو تسکین ملتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم صوبوں کی شناخت پہرے دار ہیں سب اپنے ہیں اس معاملے پر اتحادواتفاق کی سازگار فضا پائی جاتی ہے ان اس خوشگوار گفتگوسے انجانی سے خوشی محسوس ہوئی اس موقع پر انھوں نے صحافیوں کوسندھی اجرکوں اور خواتین رپورٹرز کوسندھی شالیں پیش کیں۔پارٹی کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تحائف سندھ کی محبت، مہمان نوازی اور ثقافتی ورثے کی علامت ہیں ۔ان تحائف سے عشائیہ کی اس تقریب کو مزید چارچاند لگ گئے یادگاری لمحات کو وڈیو گروپ فوٹوز میں محفوظ کرلیا گیا ۔
سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب،سینیٹر قرةالعین مری ،سینیٹر بلوشہ خان رکن قومی اسمبلی سحر کامران بھی موجودتھیں ۔ قارئیں جیسے کے آپ کو معلوم ہے کہ ملک میں انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں بالخصوص ہر ڈویژن کو صوبہ بنا کر موجودہ صوبوں کی تشکیل نو سے متعلق غیررسمی طور پر سامنے آنے والی تجاویز سے متعلق اہلیان سندھ ،پنجاب خیبرپختونخوا،بلوچستان بشمول سرائیکیوں کے خدشات تحفظات زیربحث ہیں اور صدیوں کی شناخت معدوم ہونے بارے خدشات کا اظہار ہورہا ہے ان معاملات پر عوامی حلقوں کو پیپلزپارٹی سے زیادہ توقعات ہیں یہ ان جماعتوں میں شامل ہے جس نے پشتونوں کو شناخت دینے ،صدارتی اختیارات پارلیمینٹ کو منتقل کرنے صوبائی خودمختیاری میں پیشرفت کے لئے زیادہ کاوش کے ساتھ پیشقدمی کی ۔
شازیہ مری نے اپنے اس دیرنیہ موقف کا واضح طور پر اظہار کیا ہے اور کہا کہ کسی کوصوبوں کی شناخت کو سلب نہیں کرنے دیں گے ۔ تقریب میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں اور صحافیوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، جمہوری عمل کے تسلسل اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم بات یہ کہ اس موقع پر شازیہ مری نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری صحافی برادری کو جمہوریت کا مضبوط ستون سمجھتے ہیں اور ا±ن کی جدوجہد آزادیِ اظہار اور سچائی کے فروغ کے لیے لائقِ تحسین ہے۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آزادی صحافت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔


