نئی دہلی(ای پی آئی)شیزان خان کی بہن اور اداکارہ فلک ناز طبیعت ناساز ہونے کے باعث اس وقت اسپتال میں داخل ہیں، ان کی والدہ نے جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کس بات کی سزا مل رہی ہے؟

بوائے فرینڈ کے میک اپ روم میں خود کشی کرنے والی بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کے قتل کے الزام میں جیل جانے والے اداکار شیزان خان کی والدہ کہشاں فصی نے طویل انسٹا اسٹوری پوسٹ کی۔

انہوں نے اپنی بیٹی اور اداکارہ فلک ناز کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر آنکھیں بند کئے ہوئے زیر علاج دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا صبر۔اداکار کی والدہ نے طویل انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ہمارے خاندان کو سزا کیوں اور کس وجہ سے مل رہی ہے؟ میرا بیٹا شیزان گزشتہ ایک ماہ سے بغیر کسی ثبوت کے جیل میں قیدی کی طرح سزا کاٹ رہا ہے۔

میری بیٹی فلک اسپتال میں ہے جبکہ شیزان کا چھوٹا بھائی جو آٹسٹک ہے بیمار ہے۔ کیا ایک ماں کے لیے کسی دوسرے کے بچے کو اپنے بچوں جیسا پیار کرنا جرم یا غیر قانونی ہے؟کیا فلک کو تنیشا کوچھوٹی بہن کی طرح پیار کرنا گناہ یا غیر قانونی تھا؟ یا پھر شیزان اور تنیشا کو اپنے رشتے کو ختم کرنا گناہ یا غیر قانونی تھا؟ کیا ہمیں اس بچی سے پیار کرنے کا حق نہیں تھا کیونکہ ہم مسلمان ہیں؟شیزان کی بہن اور اداکارہ شفق ناز نے بھی اپنی والدہ کی انسٹا اسٹوری کو اپنے انسٹا اکانٹ پر شیئر کیا۔