اسلام آباد (محمد اکرم عابد)قومی دفاعی یونیورسٹی میں ہونے والی اب تک کی تمام تربیتی ورکشاپ کے ارکان کی خوشگوار بیٹھک ہوئی ہے جس میں حکومت اپوزیشن کے بعض ارکان پارلیمنٹ کی شرکت کئی مشہور چہرے نظر آئے ۔
سرد ترین موسم میں چمکدار دھوپ نے برنچ کا لطف دوبالا کر دیا قومی جھنڈے کے رنگوں کا مزےدار کیک کاٹا گیا اور گروپ فوٹوز میں یہ سنہری خوشگواریادیں محفوظ کر لی گئیں۔سابقہ و موجودہ بعض فوجی اعلی افسران بھی گھل مل گئے۔پروٹوکول والے مناظر نہیں تھے۔شرکا ء برنچ کا فوجی بینڈ کی جذبات گرمانے والی دھنوں پر استقبال کیا گیا برنچ کی اس یادگار بیٹھک میں پائے،اور لزیز لسی بہت پسند کی جارہی تھی۔
صحت کا زیادہ خیال رکھنے والوں نے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں خوب پراٹھے کھانے یہ خود کو سمجھاتے ہوئے کہ کبھی کبھی اس طرح کی خوراک لے لینی چاہیئے ۔شرکاء کی زبردست پزیرائی کی گئی۔فوڈآئٹمز کا انتخاب کرنے والوں کی داد وتحسین ہورہی تھی۔تمام دیسی کھانے تھے ۔بس کافی کے علاوہ۔بعض مشہور چہروں کو مقبول ڈیجیٹل و قومی میڈیا سے گفتگو کرتے غزہ امن بورڈ کی معلومات اس کے ممکنہ اثرات سے آگاہی لیتے دیکھا ۔یادگار تقریب تھی ۔سلسلہ چل نکلا ہے تو جاری رہے۔


