اسلام آباد(محمد عالی جاہ خان) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن پر بدانتظامی کا الزام عائد کیا ہے.

ایف آئی ایچ پرو لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت پر سنگین تحفظات کا اظہارکیا گیا ہے اور 25 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری کے باوجود تیاریوں میں واضح ناکامی دکھائی دے رہی ہے دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن تاحال جامع ٹریننگ اور شرکت پلان بھی جمع نہیں کرا سکی.

آخری وقت میں ٹریننگ کیمپ اور این او سی کے لیے درخواستیں دی گئی ہیں اور پی ایس بی کے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا انکشاف بھی ہوا ہے.

صرف نو روزہ کیمپ کو بین الاقوامی ایونٹ کے لیے ناکافی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ این او سی تاخیر سے جمع کرانے پر انتظامی مشکلات کا سامنا بھی ہے

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا مرحلے کے لیے بھی ناقص منصوبہ بندی سامنے آ گئی ہے سرکاری فنڈنگ پر مکمل انحصار سے پی ایچ ایف کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے ہیں. اس بنا پر پی ایس بی کی جانب سے پی ایچ ایف سے وضاحت طلب کرلتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ 26 جنوری تک جواب جمع کرایا جائے.