کراچی(ای پی آئی )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اسحاق ڈار نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتے ہیں

،ڈار صاحب نے کوشش کی ہے جس سے پاکستان کوبڑا نقصان ہوا۔میڈیا سے کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایم آئی ایم ایف کی شرائط مان کر طویل مدتی کام کیا جاسکتا ہے ،ہمیں امپورٹ کم اور ایکسپورٹ کو بڑھانا ہو گا،

حکومت اس بات پر راضی ہو گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑیں گی ۔سابق وزیر خزانہ کاکہناتھا کہ مجھے وزیربنانا وزیراعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی ان کی صوابدیدی ہے ،اسحاق ڈارنے پبلک میں میرے خلاف بات کی، میری صلاحیت پر سوالات اٹھائے جس کا میں نے جواب دیا ،پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی،

انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتے ہیں ،ڈار صاحب نے کوشش کی ہے جس سے پاکستان کوبڑا نقصان ہوا،ان کاکہناتھا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں کہ اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا ہے ۔اس موقع ایک سوال میں ان کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ن میں ہی ہوں اور مستقبل میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔