۔ پارلیمانی ڈائری ۔محمداکرم عابد
کپتا ن کا اسمبلیوں سے نکلنے کا ایجنڈا بلڈوز
۔۔۔۔
پارلیمینٹ میں آئین سے متصادم حالیہ امتیازی قانون پر تقاریر رکوانے کاکھیل شروع۔ سازبازمیں سب شامل۔کورم توڑنا سوچا سمجھا منصوبہ ۔
قانون پر بات نہ ہو سب ایک پیج پر۔عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا ایجنڈا بلڈوزکردیا گیا ۔سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان کی جانب سے حقائق سامنے لانے پر کھلبلی مچ گئی پارلیمینٹ میںبات سرجوڑ لئے گئے۔پارلیمینٹ میں کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔ دونوں ایوانوں میں اہم ترین قومی معاملات کی موجودگی کے باوجودحیران کن طور پر حکومتی اپوزیشن بینچوں سے کورم توڑنے کا کھیل شروع ہوگیا ہے ۔
مجموعی طور پر دونوںایوانوں کی کاروائی چند منٹ ہوسکی ،اشاروں کنایوں میں پیغامات دیئے جارہے تھے کورم نہیں ہے ۔آگے بڑھو۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردارایازصادق جب کہ سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی صدارت میں ہوا۔
قومی اسمبلی کی کاروائی شروع ہوئی تھی کہ اچانک اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی۔کئی ارکان اہم قومی معاملات بالخصوص دفاعی سروسزایکٹ پر بات کرنا چاہتے تھے ۔کورم تو پہلے ہی نہیں تھا حکومت کو بھی زیادہ دلچسپی نہ تھی کی شاید رواں سیشن سے مقاصد پورے ہوگئے ہوں ۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے اجلاس کی کاروئی معطل کردی ۔ایک گھنٹہ ایوان میں خاموشی چھائی رہی ۔سردارواپس آئے گنتی کروائی پیپلزپارٹی کو فکر ہوئی کورم پورانہ جائے باہر چلے گئے جبکہ حکومت کوخود کورم کی زیادہ فکر یا دلچسپی نہ تھی ۔ اجلاس ٹھکانے لگ گیا ۔
ایوان میں آنے کے لئے تیار رہنما وہیں رک گئے جہاں تھے ۔ کمیٹی روم نمبر دوم میں بیٹھک لگی۔سینیٹ میں مشعل خان نے کورم کی نشاندہی کردی کاروائی نہ چل سکی ،اجلاس اپوزیشن کی وجہ سے نہ ہوسکے۔ سیاسی پارلیمانی جمہوری حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومتی سیٹ اپ جسے متحدہ اپوزیشن جعلی فارم 47 کی پیداورقراردیتی آرہی ہے کے آئینی جوازکے منصوبے بنائے گئے ہیں ۔
فی الحال سب سہولت کار بنتے دکھائی دے رہے ہیں ۔پی ٹی آئی سے حکومتی انتظام تسلیم کروانے کے لئے کمیٹیوں میں واپسی کا راستہ ہموار کیا جارہا ہے اور اسے کپتان کی جماعت مجبوری قراردیتی دکھائی دے گی کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ لائحہ عمل کی وجہ سے واپسی کا راستہ اختیار کیا ہے اس طرح عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا ایجنڈا بلڈوزہوکر رہ جائے گا ۔


